منچن آباد: سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے نوٹس کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منچن آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سید حسنین حیدر شاہ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ دادن خان، ضلع جہلم تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تبادلہ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے انتظامی فیصلے کے تحت کیا گیا۔ تاہم محکمہ صحت کی جانب سے تبادلے کی وجوہات یا منچن آباد میں نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔