منچن آباد: تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال منچن آباد میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کے عہدے پر ڈاکٹر اقبال وٹو کی تعیناتی کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ مقامی عوامی اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہسپتال کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے اور طبی سہولیات کے معیار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈاکٹر اقبال وٹو کو ایم ایس کا چارج دیا جائے۔
مطالبہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، انتظامی شفافیت اور مؤثر نظم و نسق کے لیے ایک باصلاحیت اور دیانتدار افسر کی تعیناتی ضروری ہے۔ ان کے مطابق ڈاکٹر اقبال وٹو کی تعیناتی سے ہسپتال کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی اور بالخصوص غریب اور مستحق مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات میسر آ سکیں گی۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد اور ہسپتال کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے پر جلد فیصلہ کیا جائے۔
ن